مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر :بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ گزشتہ رات 9بجکر 6منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0محسوس کی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ وادی کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں تھا اور اسکی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔بارہمولہ اور آس پاس کے قصبوں کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ جموںکشمیر زلزلوں کے لحاظ سے فعال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے، یہ علاقہ ٹیکٹونک پلیٹ کی باو¿نڈری کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔ ماہرین اکثر ممکنہ زلزلے کے واقعات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیاری اور مضبوط انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
بارہمولہ کے بہت سے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر زلزلے کے اپنے تجربات شیئر کیے، انہوں نے جھٹکوں کو مختصر لیکن پریشانی اور افراتفری کا سبب قرار دیا۔ ایک رہائشی نے لکھا ”کچھ سیکنڈ کے لیے زمین ہلتی محسوس ہوئی ، شکر ہے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا“۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button