مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں چھ افراد جاں بحق

جموں 03فروری ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد جان بحق ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے طابق حادثہ ضلع کشتواڑ کے علاقے کیشوان میں پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جان بحق ہو ئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ بیٹھا۔جاں بحق افراد کی شناخت 29 سالہ محمد ارخان، 29 سالہ عبدالرحمان، 42 سالہ عبداللطیف، 22 سالہ عطا محمد، 45 سالہ انعام اور 18 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button