مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : کمسن دلت لڑکی کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا

کٹیک انڈیا، 09 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع کٹیک میں واقع چوپاڈا نامی گاوں میں دلت برادری کی ایک 10 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو بسنت سوین عرف بابو نے اس وقت آبروریزی کا نشانہ بنایا جب اسکے والدین گھر پر نہیں تھے۔ بابو نے گھر کے احاطے میں داخل ہو کر لڑکی سے پانی مانگا اور جب وہ گھر کے اندر پانی لینے گئی تو وہ بھی کمرے میں جا پہنچا اور اسکی آبروزیری کی۔لڑکی کو بعد ازاں ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے بابو کے خلاف تھانے شکایت درج کرادی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button