مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے مختلف اضلاع میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے گڈی گڑھ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس کانسٹیبل من پریت سنگھ بس کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ ضلع اودھمپور کے علاقے مجالٹا میں ایک گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان سوشانت شرما اور وجے کمار ہلاک ہوگئے۔
ادھر ضلع بڈگام کے علاقے اولڈ ٹائون میں ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک سرکاری سکول ٹیچر شائستہ ڈار جاں بحق ہو گئی ۔
دریں اثناء ضلع رام بن کے علاقے نچلانہ کے قریب ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button