مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ کی یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 7 مارچ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل سے جموں کی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھوئیان پر مشتمل بنچ نے کہا کہ جموں کی سیشن کورٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کا نظام نصب ہے جس سے آن لائن پیش کیا جاسکتا ہے۔سی بی آئی نے 1989میں سابق بھارتی وزیر مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا اور 1990 کے سرینگر شوٹ آئوٹ کیس کے مقدمے کی سماعت جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جو سی بی آئی کی طرف سے پیش ہوئے، عدالت کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کی طرف سے داخل کی گئی رپورٹ کے مطابق جموں کی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کا نظام ٹھیک سے کام کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button