مودی حکومت کا مسلم مخالف ایجنڈا: دلی میں مسلمانوں کا نیا امتحان
نئی دلی :
بھارت میں ہندوتوا بی جے پی کی کا ایجنڈا ہمیشہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا اور انہیں سیاسی و سماجی طور پرکمزور کرنا رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریکھا گپتا کی بطور وزیر اعلیٰ نئی دلی تقرری بھی بی جے پی کی اسلاموفوبک سیاست کا ہی تسلسل ہے۔ بطور وزیر اعلیٰ دلی تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ریکھا گپتا کے پرانے بیانات اور ٹویٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔ جن میں ریکھا گپتا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کو بڑھاوا دے رہی ہیں ۔یہ پہلا موقع نہیں جب بی جے پی کے کسی رہنما نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہو، بلکہ مودی سرکار کے تحت اسلام مخالف پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموںنے ریکھا گپتا کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو اپنی سیاست کا حصہ بنا چکے ہیں۔حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ریکھا گپتا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اپنے نفرت انگیز بیانات واپس لیں اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنائیں۔ مودی کے زیر حکومت ،کیا نئی دلی جیسے شہر میں بھی اب مسلمانوں کے لیے ظلم کا دور شروع ہونے والا ہے؟ اب سوال یہ ہے کہ بھارت، جہاں کروڑ سے زائد مسلمان بستے ہیں آخر کب تک مودی کی اسلاموفوبک پالیسیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے؟




