بھارت

چھتیس گڑھ : بھارتی سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خودکشی کر لی

رائے پور : شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 35 سالہ سی آر پی ایف کانسٹیبل سریش سونوانی نے ضلع دھمتری میں اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ اطلاعات کے مطابق سریش گھریلو تنازعات کی وجہ سے ذہنی تناﺅ کا شکار تھا۔ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعینات تھا اور ایک ماہ کی چھٹی پرگھر آیا ہوا تھا۔
یہ چھتیس گڑھ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کسی پیرا ملٹری اہلکار کی خود کشی کا چھٹا واقعہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button