مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ میں بی جے پی کارکن کی حفاظت پر مامورپولیس اہلکار اسلحہ سمیت لاپتہ
سرینگر 13 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں بی جے پی کے ایک کارکن کاذاتی محافظ اور اس کا ساتھی کل رات سے اسلحہ سمیت لاپتہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب ثاقب احمد تانترے جو کہ بی جے پی کارکن عبدالرشید زرگر کے محافظ کے طور پر تعینات تھا، ضلع کے علاقے سلکوٹ میں دو ہتھیاروںسمیت فرار ہو گیا۔قابض حکام نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ ایس پی او کا ساتھی عارف احمد بھی لاپتہ ہے جبکہ ان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ثاقب احمد تانترے ان کے گھر آیاتھا اورپھرواپس چلاگیا۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ بھی اس کی تلاش کر رہے ہیں۔