مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں چارکول بخاری پھٹنے سے بی ایس ایف اہلکار ہلاک

سرینگر14 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چارکول بخاری پھٹنے سے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار موہرہ اوڑی میں تعینات تھا اور وہ چارکول بخاری پھٹنے کے بعد جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی رات کو پیش آیا۔ہلاک ہونے والے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت کانسٹیبل انیش جوزف کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا۔دھماکے سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی سروس رائفل کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button