محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیر: حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف آج مسلسل پانچویں روز بھی کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے سری نگر، بارہ مولہ، گاندربل، شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ اور کولگا م کے متعدد علاقوں میں جماعت اسلامی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور پیپلز فریڈم لیگ سے وابستہ حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز اہلکار اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے علاوہ جائیداد اور بینک دستاویزات کے علاوہ موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا قبضے میں لے رہے ہیں۔
چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوںسمیت مکینوں کو سخت ہراساں کیاجا رہا ہے اور انہیں آزادی پسند سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرکے کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کے لئے کشمیری عوام کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button