محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے نگرانی اورتلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں

سرینگر: بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں میں نگرانی اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، بارڈر یکیورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے وادی کشمیر اور جموں کے خطہ میں کنٹرول لائن کے ساتھ واقع مختلف دیہات اور علاقوں میں نگرانی اور تلاشی اورمحاصرے کی کارروائیاں جمعہ کو بھی جاری رکھیں۔بھارتی فورسزنے گریز، اوڑی، کرناں،ٹنگڈار، دودھ پتری اور سندربنی سمیت علاقوں میں اپنی تعیناتی بھی بڑھارہی ہے ۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں کی باقاعدہ تربیت کے علاوہ بنکرز قائم کئے جارہے ہیں جس سے مقبوضہ علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
ادھر بھارتی فورسز نے آج دوسرے روز بھی ضلع ادھم پور کے علاقوں کرچھی اور لٹی-دودو-بسنت گڑھ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔ بھارتی پولیس مشکو نقل و حرکت کی اطلاعا ت پر گزشتہ روز یہ کارروائی شروع کی تھی ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک اور سرچ آپریشن کے دوران ضلع بڈگام کے علاقے بڈران ماگام سے دو کشمیری نوجوانوں مزمل احمد بٹ اور امتیاز احمد ڈار کو گرفتار کر لیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button