انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے تین افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے تین افراد کی کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ“ ( پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع پلوامہ کے عمر کبیر میر، بارہمولہ کے عبدالاحد عرف احد مولوی اور اسلام آباد ضلع کے محمد اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔
عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ اگر یہ لوگ اور کسی مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیں۔







