خودکشیاں
کپواڑہ :بھارتی پیراملٹری اہلکار نے خودکشی کر لی
سری نگر: بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار نے ضلع کے علاقے ترہگام میں دوران ڈیوٹی سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف اہلکارکی خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے اورتفتیش جاری ہے۔







