مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسزکے ضلع ڈوڈہ میں 13مقامات پر چھاپے

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں 13مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروںنے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مسلم کمیونٹی کو ہراساں کیا اور گھروں کے کاغذات اور ڈیجیٹل آلات ضبط کرلئے۔قبل ازیںبھارتی فورسز کے اہلکاروں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون” یواے پی اے” کے تحت سرینگر شہر میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔






