بھارت

وقف ایکٹ کے خلاف مہاراشٹر میں زبردست احتجاج

نئی دلی:متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریاست مہاراشٹر کے علاقے پربھنی میں ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کی کال پر عیدگاہ میدان میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ احتجاج میں بھارتی رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی، بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،جنرل سکریٹری فضل الرحیم مجددی، محمد شفیع، سعادت اللہ حسینی اور دیگر نے شرکت کی۔مقررین نے مودی حکومت کو وقف ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا میں اس قانون کو کالا قانون قراردیاتھا اور اس کا فائدہ صرف مودی حکومت کو ہوگاجس کا مقصد مسلمانوں سے ان کی جائیدادیں چھیننا ہے ۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی مساجد اور قبرستانوں اور دیگر وقف املاک کو چھیننے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل سے غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کے مودی حکومت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button