مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں 2افراد جانبحق، 1زخمی

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک سڑک حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لارنو ڈکسم میں ایک لوڈ کیرئیر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں دو افراد مظفر احمد زرگر اور آصف احمد موقع پر جانبحق ہو گئے۔حادثے میں عاقب احمد نامی شہری زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ جانبحق ہونے والے دوافراد سرینگر کے علاقے بٹہ مالو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button