جموں

راجوری : نوجوان کی پراسرار طورپر لاش برآمد

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک 23 سالہ نوجوان پراسرارطورپر مردہ پایا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذہین شاہ نامی نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے بدھل میں راتھر منڈی پل کے قریب سے ملی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کچھ راہگیروں نے راتھر منڈی پل کے قریب سڑک کے کنارے ایک لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ذہین بدھ کی رات گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button