مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:گاندربل میں بھارتی پیراملٹری فورس کے اہلکار نے خودکشی کرلی
سرینگر19 دسمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع گاندربل میں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکار نے خودپر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کانسٹیبل نے ضلع کے علاقے گنڈ میں اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔گنڈ تھانے کے ایس ایچ او میر عبدالرشید نے صحافیوںکو تصدیق کی کہ فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 526 ہو گئی ہے۔