مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے مہاراج گنج میں ایک زیر تعمیر مکان گرنے سے مکان میں مستری کا کام کرنیولا 58سالہ محمد اسماعیل جان بحق اور دو مزدور زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔KMS-Y