نیپال : بنگلہ دیشی باشندوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے 5بھارتی گرفتار
کھٹمنڈو:
نیپال میں پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5بھارتی شہریوں کو گرفتار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کھٹمنڈو میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپل بوہارا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی سیاحوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 5بھارتی شہریوں شیوا سوربھ، رمیش یادو ،دیپک کمار، سندیپ کمار اور جسپریت سنگھ کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ان افرادنے نیپال جانے والے 7 بنگلہ دیشی باشندی شہریوں کو سستے سفری پیکج کی پیشکش کرکے اغوا کیا تھا۔اغوا کئے گئے بنگلہ دیشیوں کو کھٹمنڈوکی للت پور میٹروپولیٹن سٹی میں ایک کرائے کے مکان میں یرغمال بنایا گیاتھا اور انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہاتھا۔،مجرموں نے مغویوںسے دو سے ساڑھے تین ہزار ڈالر اور موبائل فوج چھیننے کے علاوہ ان کے اہلخانہ سے لاکھوں ڈالر تاوان طلب کیاتھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھٹمنڈو کے مختلف علاقوں سے اغوا میں ملو ث ان بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ نے مزید تفتیش کے لیے بھارتی شہریوں کو 6دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔








