پاکستان

بھارت دہشت گردی کوہتھیار کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے، حنا ربانی کھر

Screenshot

اسلام آباد:
پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ بھارت دہشت گردی کوایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حنا ربانی کھر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ کینیڈا نے نریندر مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دیکر واضح پیغام دیا ہے کہ کینیڈا مودی کے اس رویہ کو ہرگز برداشت نہیں کریگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے بھارتی وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے مودی کا ماضی بھلانے کی کوشش کی مگر مودی کا جواب ملا روٹی کھائو، ورنہ میری گولی کھائو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button