پاکستان

اقوامِ متحدہ: پاکستان کی بیرونِ ملک قتل کی کارروائیاں کرنے والے ممالک پر تنقید

انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اقوامِ متحدہ: پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کے نام پر بیرونِ ملک افراد کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کی مہم چلانے والے ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بین سائول کے ساتھ ایک انٹرایکٹو مکالمے کے دوران پاکستانی مندوب محمد جواد اجمل نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد جواد اجمل نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی تعریف بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے خلاف مزاحمت کے عوام کے جائز حق میں فرق کرنے اور حقِ خودارادیت کے استعمال کو تسلیم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں غیر ملکی قبضے کی صورتِ حال کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قابض قوتیں مقامی آبادیوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں جبری نقل مکانی، آبادکاروں کے پُرتشدد اقدامات، آبادی کے تناسب میں تبدیلیاں، من مانیاں گرفتاریاں، تشدد اور غیر انسانی و توہین آمیز سلوک شامل ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت نے پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 54 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ ان میں شیر خوار بچوں سمیت 15 بچے اور 13 خواتین بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ریاستی دہشت گردی کی ایسی بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم ایسی مہم جوئی کی مذمت کی جانی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button