بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا

رائے پور: بی جے پی کے زیر اقتداربھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میںبھارتی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ افرادکو ہلاک کردیا ہے جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مائو نوازنکسلی باغی تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع بیجاپور کی اندراوتی نیشنل پارک کے گھنے جنگلات میں کی گئیںجہاں پہلے ہی بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے جو نام نہاد”آپریشن کگار”کے تحت نکسل مخالف مہم میں مصروف ہیں۔تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ گزشتہ تین دنوں میںہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعدادسات ہوگئی ہے جن میں ان کے سرکردہ لیڈر سدھاکر اور بھاسکربھی شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میںشامل بھارتی فورسز میں سی آر پی ایف کی کوبرا یونٹ، اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ شامل ہیںجن پر باربارانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قبائلی پٹی میں جعلی مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔شہری حقوق کے گروپوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کے بعدقتل کررہی ہے اور جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچاکر ان ہلاکتوں کا جواز پیش کررہی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ”آپریشن کگار”کا مقصد قبائلی مزاحمت کو دبانے اور مائو نواز وں کے خلا ف کارروائیوں کی آڑ میں معدنیات سے مالا مال بسترکے جنگلات کو کارپوریٹ استحصال کے لیے خالی کرناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button