پابندیاں

جموں: امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پرمزیدقابض بھارتی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندو امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں مزید قابض بھارتی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اوراب سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 180کمپنیوں کو جموں وکشمیر میں تعینات کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38روزہ امرناتھ یاترا کا آغاز 3جولائی کوپہلگام اور بالتل روٹس سے ہو رہا ہے ۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 180کمپنیوں کومقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے ۔ یاتریوں کا پہلا گروپ 2جولائی کو یاترا کے آغاز سے ایک دن قبل جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button