مقبوضہ جموں و کشمیر
ادھمپور: سڑک حادثے میں ایک امرناتھ یاتری زخمی
جموں: ہھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں ہندوامرناتھ یاترا کے قافلے کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے سبب ایک یاتری زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاڑی ضلع ادھم پور کے علاقے چنانی نارسو میں سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکر گئی۔ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا ۔ گاڑی میں سوار یاتری پہلگام جا رہے تھے۔
بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی ششی کانت زخمی ہو گیا ، ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ ششی کانت گاڑی چلا رہا تھا۔ اسکے چار ساتھی یاتری بال بال بچ گئے۔ششی کانت کو ادھمپور ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے کے سبب پیش آیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





