بھارت

بھارتی ائر فورس کا جیگوار لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ بھی ہلاک، دو افراد زخمی

جے پور: بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے بھانودا گاو¿ں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے خبر دی ہے کہ طیارے نے سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھری تھی اور یہ دوپہر تقریباً ایک بج کر 25 منٹ پر بھانودا گاوں کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے مقام کے ارد گرد انسانی جسم کے اعضا بکھرے ہوئے پائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے میں سوار پائلٹ شاید زندہ نہ بچ سکا ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیںجنکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
بھارت میں اس طرح کے حالیہ پے در پے حادثات اسکے فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button