بھارت

مغربی بنگال: بی جے پی رہنماکا بنگالی عوام کو جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ

کولکتہ:  بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے ریاستی صدر سویندو ادھیکاری نے بنگالی عوام کومقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیکر ایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سویندو ادھیکاری نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زوردیاکہ وہ مسلم اکثریتی علاقوں میں نہ جائیں۔اگر آپ جموں و کشمیر جانا چاہتے ہیں تو جموں جائیں، ورنہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش یا اڑیسہ چلے جائیں۔ یہاں سفر کرنے کے لیے بہت سی جگہیں ہیں۔بی جے پی لیڈر کے بیان کی بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کاایک سوچا سمجھا اور شرمناک عمل ہے۔بیان میں کہاگیا کہ یہ وہی بی جے پی ہے جو آئین سے ”سیکولر”کا لفظ نکالناچاہتی ہے۔ ایسے بیانات کی بھارت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم بی جے پی کو بھارتیوں کے درمیان موجودپلوں کو آگ نہیں لگانے دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button