بھارت

کشمیری کسانوں کو کم قیمت پر فصلیں فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، مودی حکومت کا اعتراف

نئی دہلی: نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسانوں کو اپنی زرعی اجناس پیداواری لاگت سے کم نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں تسلیم کیا کہ 2018-19 سے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بہت سے کاشتکار کم قیمتوں پر اپنی اجناس بھیج رہے ہیں اور وہ قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔اس حوالے سے لوک سبھا میں سوال ستپال برہم چاری اور چندر پرکاش چودھری نے اٹھا یا تھا۔ چوہان نے ایک تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ چھوٹے چھوٹے رقبے پر موجود زمینوں، کٹائی کے بعد کے ناقص بنیادی ڈھانچے اور بکھری ہوئی منڈیوں کیوجہ سے مقبوضہ علاقے میں کم از کم امدادی قیمتوں کے تحت خریداری تک کسانوں کی رسائی متاثر ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے کسان پہلے ہی بھارتی قبضے کی وجہ سے معاشی دباو کا شکار ہیں ، مودی حکومت کے کشمیر دشمن اقدامات نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button