بھارت

دہلی میں حاملہ مسلمان خاتون کی اجتماعی عصمت دری اورقتل

نئی دہلی: بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک 19 سالہ حاملہ مسلمان خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون جس کی شناخت نشا پروین کے نام سے ہوئی ہے، دہلی کے علاقے مدن پور کھدر میں مردہ پائی گئی ، اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے احتماعی عصمت دری کے بعد قتل کیاگیا ہے۔نشا نے دو سال قبل ایک ہندو شخص انکت سے شادی کرنے کے لیے اپناگھرچھوڑ دیا تھا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ اس نے بار بار جسمانی تشدد برداشت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے مدن پور کھدر کے علاقے میں اس کے شوہر اور اس کے دوستوں نے قتل کیا۔ اس کے چہرے پر گہرے زخم تھے، بار بار تھپڑ مارے گئے تھے جسے چہرہ سوج گیا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھ ٹوٹے ہوئے تھے اور اس کے پیٹ پربھی زخم تھے۔ایک رشتہ دارنے بتایاکہ اس کے شوہر اور اس کے دوستوں نے اسے جانوروں کی طرح مار ا ہے۔ اہل خانہ نے بتایاکہ دہلی پولیس نے ابتدائی طور پر ان کی شکایات کو نظر انداز کیا اوراحتجاج کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ تحقیقات میں تاخیرکی جارہی ہے اور انہیں ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button