بھارت کا اپنے ”فضائی تابوت“ مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا فیصلہ
نئی دلی: بھارت نے اپنے ”فضائی تابوت“ مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی ائر فورس اپنے آخری مگ 21 لڑاکا جیٹ کو رواں برس19 ستمبر گراﺅنڈ کرے گی جس سے اس طیارہ کے ایک دور کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ مگ 21 6 دہائیوں سے زائد وقت تک بھارتی ائر فورس کے پاس رہا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چندی گڑھ ایئربیس پر مگ طیارے گراو¿نڈ کرنے کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ مشہور مگ 21 جنگی طیارے 1963 سے بھارتی ائر فورس کے زیر استعمال تھے۔
بھارت کے مگ 21 طیاروں کو اڑتا تابوت کا لقب بھی دیا گیا تھا کیونکہ طیاروں کے حادثات میں اب تک 200 سے زائد پائلٹ زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت تقریبا 70 مگ 21 طیارے موجود ہیں۔بھارت نے حالیہ برسوں کے دوران فرانس سے جدید رافیل لڑاکا طیارے خریدے جن میں سے تین طیارے پاکستان نے مئی میں ہونے والی لڑائی کے دوران مار گرائے ۔
رپوٹس کے مطابق 1971 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 400 سے زائد مگ 21 طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔







