مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: پولیس ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی فائرنگ میں زخمی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہیڈکانسٹیبل سرینگر کے علاقے پانتھ چوک میں اس وقت زخمی ہوا جب وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہا تھا ۔ صفائی کے دوران رائفل سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والا ہیڈکانسٹیبل ایک سابق رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر بطور سیکورٹی گارڈ تعینات تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔







