محاصرے اور تلاشی

پونچھ :بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

پولیس نے نگروٹہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاسرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے ساتھ واقع مختلف دیہاتوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد شروع کیا گیا۔فورسز کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
دریں اثنابھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے علاقوں چبہ چک، رام پور اور راجباغ میں دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
بھارتی پولیس نے جموں کے علاقے نگروٹہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک پرائیویٹ کار میں سرینگر جا رہا تھا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے عسکریت پسندوں کا ساتھی قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button