مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں بادل پھٹنے سے سات افراد ہلاک

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے علاقے جنگلوٹ میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب آنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو بادل پھٹنے سے ریلوے ٹریک، جموں سرینگر ہائی وے اور ایک پولیس اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔ بھارتی وزیر جتیندر سنگھ نے نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ قابض حکام نے بتایا کہ کئی ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ گئی ہے، جبکہ دریائے اجھ خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہا ہے۔ رواں ہفتے کے شروع میں ضلع کشتواڑکے علاقے چیسوتی میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی جبکہ کم از کم 82 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button