آزاد کشمیر

مظفر آباد : ”آئی ڈی ڈی ڈی ایس“کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

بھارتی جمہوریت کا خوفناک چہرہ مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب ہو چکا ہے، مقررین

مظفرآباد:
انسٹیٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (آئی ڈی ڈی ڈی ایس) کے زیراہتمام آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا عنوان ”یومِ شرمندگی – بھارت کا یومِ آزادی کشمیری گھروں کی تباہی کے سائے میں“ تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں مختلف جامعات اور کالجوں کے طلباءکے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد بھارت کے ان دوغلے رویّوں کو بے نقاب کرنا تھا جن کے تحت وہ کالے قوانین کو کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کسی طور ایک جمہوری ملک نہیں ہے ، وہ ایک غاصب اور جارح ریاست ہے جس نے کشمیریوںکی خواہشات کے منافی جموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے جبر و استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔مقررین نے کہا کہ بھارتی جمہوریت کا خوفناک چہرہ مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔
انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا جبر جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے، مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ نے حال ہی میں کشمیری ، بھارتی اور عالمی مصنفین کی پچیس تصانیف پر پابندی عائد کی جو نہایت قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔
انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر پاک اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا بنیادی سبب ہے اور جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے اور نہ ہی خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔KMS-09/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button