بھارت

بی جے پی کے ہاتھوں آئین کو خطرہ ہے ، لوگوں کے حقوق محفوظ نہیں ، کانگریس صدر

پٹنہ:
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے، آئین کو خطرہ ہے اور لوگوں کے حقوق محفوظ نہیں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے بہار کے شہر ساسارام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن مودی حکومت کے ایجنٹ کی طرح کام کر رہا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم آر ایس ایس کی تعریف کرتے نہیں تھکتے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ جماعت پچھلے 100 سالوں سے ملک کی خدمت کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس تنظیم نے انگریزوں کے ساتھ کام کیا اور ان لوگوں کی خدمت اور حمایت کی جو بھارت کی آزادی کے خلاف تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button