مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی ہائی کورٹ نے انجینئر رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

نئی دلی:
دلی ہائی کورٹ نے جیل میں قید مقبوضہ جموں و کشمیرسے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے درخواست میں دوران حراست پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کیلئے ان پر 4لاکھ روپے کے اخراجات عائد کئے جانے کو چیلنج کیا ہے۔ جج جسٹس وویک چودھری اور جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا۔ یہ اخراجات رواں سال کے آغاز میں ایک ٹرائل کورٹ نے انجینئر رشید کی پیرول پر رہائی اور اجلاس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے عائد کئے تھے ۔سماعت کے دوران دلی پولیس نے اخراجات کی تفصیل پیش کی جس میں انجینئر رشید کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے دوران تعینات کئے گئے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں اوردیگر شامل تھے۔ جسٹس بھمبھانی نے کہاکہ چونکہ انجینئر رشید حراست میں ہیں اور جیل حکام انہیں پارلیمنٹ لے کر گئے تھے۔لہذا یہ اخراجات ریاست کو برداشت کرنے چاہیں۔
واضح رہے کہ انجینئر رشید جو 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے منتخب ہوئے تھے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت 2019سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button