بھارت
نئی دلی :پولیس نے احتجاج کی کوریج کرنے والے دو صحافیوں کوگرفتار کرلیا

نئی دلی: بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے اسٹاف سلیکشن کمیشن کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف رام لیلا میدان میں احتجاج کی کوریج کرنے والے دو صحافیوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دی لالنٹاپ کے دو صحافیوں رپورٹر رجت پانڈے اور کیمرہ پرسن راشد علی کاظمی کومظاہرے کی کوریج سے روک دیا اور احتجاج میں شامل طلبا کے ساتھ حراست میں لینے کے علاوہ ان کے پریس کارڈ، فون اور کیمرہ ضبط کر لیا۔ بعدازاں پولیس نے اس واقعہ کو "غلط فہمی”کانتیجہ قرار دیا،تاہم صحافیوں نے پولیس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بار بار اپنی شناخت کرائی تھی۔صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احتجاج کے دوران صحافیوں کو ہراساں کرنا بھارت میں آزادی صحافت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔








