اسلام آباد: لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ” سیو یاسین ملک “ کانفرنس کا انعقاد
s
اسلام آباد: اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”سیو یاسین ملک “ کے عوان سے کانفرنس کا انعقاد جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کیا تھا۔کانفرنس میں سیاسی و حریت رہنماﺅں کے علاوہ انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکن ، صحافی اور کشمیری طلباءتنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔ محمد یاسین ملک کودلی کی ایک خصوصی عدالت نے مودی حکومت کی ایما پر 25مئی 2022کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جسے اب پھانسی کی سزا میں بدلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر متفقہ طور پر جاری کیے گئے اعلامیے میں عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ محمد یاسین ملک کو غیر منصفانہ انداز میں سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو اب پھانسی میں تبدیل کرانے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کا نوٹس لیں، اعلامیے میں محمدیاسین ملک ، انسانی حقو ق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ،آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار ، شاہدالاسلام ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے علاوہ مختلف بھارتی جیلوں میں نظربند دیگر حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین سلیم ہارون نے کی ۔ مہمان خصوصی آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر تھے جبکہ نظامت کے فرائض لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے انجام دیے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان میں کہاگیا کہ کانفرنس میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، بیٹی رضیہ سلطانہ اور شیخ رشید احمد نے خصوصی شرکت کی۔ راجہ فاروق حیدر خان، سردار عتیق احمد خان، غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر سید نذیر احمد گیلانی، حامد میر، افضل بٹ، ، ڈاکٹر مشتاق احمد، چوہدری محمد یاسین، آمنہ جنجوعہ، عبدالرشید ترابی، ایڈووکیٹ منظور قادر، ایڈووکیٹ سردار صغیر احمد خان، الطاف حسین وانی، ناظم بھٹی، سردار روف کشمیری، ایڈووکیٹ انیس جیلانی اور جواد قیوم نے گفتگو کی جبکہ محمد فاروق رحمانی، ایڈووکیٹ سید فیض نقشبندی، شیخ عبدالمتین، سید عبداللہ گیلانی، حسن البناء، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، ثناءاللہ ڈار، شمیم شال، زاہد اشرف، امتیاز احمد وانی، اعجاز احمد شاہ، غلام نبی بٹ، ضیائ کشمیری، راجہ شاہین، عبدالمجید لون، مشتاق احمد بٹ، داوود خان سدوزئی، زاہد صفی اور سید گلشن احمد کے علاوہ لبریشن فرنٹ کے قائدین سردار زاہد حسین، خواجہ منظور احمد چشتی، سردار جاوید حنیف، ساجد صدیقی، سردار محمد انور خان اور ایس ایل ایف کے لیڈران عبدالقدوس الطاف اور انیس مجید کے علاوہ صحافتی برادری کے مختلف فورمز کے رہنماوں سمیت آزاد کشمیر کے اخبارات کے مدیران اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کانفرنس میں شریک رہے






