مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ضلع ڈوڈہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے شدیدبارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔سیلاب کی وجہ سے ضلع ڈوڈہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اورمعمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے ضلع کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے ہیں ۔ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور کی بیٹی ملبے تلے دب گئیں ،تاہم مقامی لوگوں نے انہیں زندہ بچالیا۔ علاقے سے متعدد خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے علاقے کے تمام پل بہہ گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button