مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں لاپرواہی پر بی جے پی پر تنقید

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اجے کمار سدھوترا نے دہائیوں کی لاپرواہی کا ذمہ دار بی جے پی کو ٹھہرایا جس سے سیلاب کی تباہ کاریاں سنگین ہوگئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے جنہوں نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کہا کہ بی جے پی نے نئی دہلی اور کشمیر میں اپنے دور حکومت میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے، پشتوں کو مضبوط بنانے یا حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جس کے نتیجے میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا۔ انہوں نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی کوشش کواس کی بد نیتی اور متاثرین کی توہین قرار دیا۔این سی لیڈر نے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی فوری بحال کرنے پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button