مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر :نیشنل کانفرنس کا درخشندہ اندابی کی برطرفی کا مطالبہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ حضرت بل کے مقدس مقام پر اشوک کا نشان نصب کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ تنظیم نے مقبوضہ علاقے کی وقف بورڈ کی وائس چیئرپرسن درخشندہ اندرابی کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بل کے مزار پر ہونے والے واقعات کا سلسلہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکتا تھا ، واقعے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ،لوگوں کو ایف آئی آر اور پی ایس اے کی دھمکیاں دینا غلط ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔انہوںنے درخشندہ کو برطرف اور انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔








