مقبوضہ جموں و کشمیر
درگاہ حضرت بل میں اشوک کے نشان والی تختی لگانے کی ضرورت نہیں تھی، فاروق عبداللہ
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کو درگاہ حضرت بل میں اشوک کے نشان والی تختی لگانے کی ضرورت نہیں تھی ، لوگوں نے یہ عمل ناپسند کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آبادمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی غلطی کی گئی جو ہرگز نہیںہونی چاہیے تھی۔
فاروق عبداللہ نے نشان کی توڑ پھوڑ پر درج ایف آئی آر کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ”انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے جو کیا وہ غلط تھا، لوگ ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ایک امن پسند کمیونٹی ہیں،اور انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے.






