بھارت

بھارت :ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی افواہ کا پردہ فاش

ممبئی:بھارت میں پاکستان سے نام نہاد دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر دھماکوں کی جھوٹی افواہ کی حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ لشکر جہادی نامی ایک فرضی تنظیم کے 14دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34گاڑیوں میں 400کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ پولیس کے مطابق بہار کے رہائشی اشون کمار سپرا نے اپنے پرانے دوست فیروز کو پھنسانے کے لیے یہ جھوٹا پیغام بھیجا تھا۔ فیروز نے 2023میں اشون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وہ تین ماہ جیل میں بھی رہا۔بھارتی پولیس نے ملزم اشون کمار کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون اور سم کارڈ ضبط کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک سنگین مذاق تھا جس نے پورے شہر میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button