مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام : بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی دوسری دن بھی جاری رہی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پیرا کمانڈوز نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں نے گزشتہ روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیاتھا جبکہ ضلع کے علاقے گودر میں ایک جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک میجر شدید زخمی ہوگیا تھا۔
ادھر بھارتی فورسز نے منگل کو کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button