مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: کالے قانون کے تحت میر واعظ کی زیرقیادت عوامی مجلس عمل پر پابندی برقرار

یہ اقدام آزادی پسند تنظیموں کے خلاف مودی حکومت کے بڑے کریک ڈان کا حصہ ہے

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک ٹربیونل نے مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند سیاسی جماعتوں پر قدغنوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ،میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل پر مودی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت قائم ٹریبونل نے نئی دلی کے 11مارچ کے نوٹیفکیشن کی توثیق کی ہے جس میں عوامی مجلس عمل کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت غیر قانونی تنظیم قراردیاگیاتھا۔ ٹربیونل نے بھارتی وزارت داخلہ کے ان الزامات کاحوالہ دیاکہ عوامی مجلس عمل نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو فروغ دیا، سیاسی شعور بیدار کیا اور کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت کی۔اس پابندی کے ذریعے میر واعظ عمر فاروق انکی تنظیم عوامی مجلس عمل کو نشانہ بنایاگیاہے اوران پر اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں پر کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق تقاریر کرنے اور نعرے لگانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button