مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں: بھارتی پولیس کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کانسٹیبل گولی لگنے کے واقعے میں زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوکت احمد نامی کانسٹیبل جموںریلوے سٹیشن پر ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے کے باعث زخمی ہوا۔
زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لیے فوری طور پر جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا






