بھارت

دلی میں بڑھتی ہوئی ہوائی آلودگی، لوگ صحت کے سنگین مسائل کا شکار

دہلی:
بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے رہائشی زہریلی ہوا کے سنگین نتائج سے دوچار ہیں۔ ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑھتی ہوئی ہوائی آلودگی کے سبب چار میں سے تین گھر صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے ایک آن لائن سروے سے پتہ چلا ہے کہ لوگ سانس اور صحت کے دیگر کئی مسائل کا شکار ہیں ۔ ان میں گلے میں خراش ،مسلسل کھانسی ،آنکھوں میں جلن، سر میں درد اور نیند میں خلل شامل ہیں۔ ان مسائل کی وجہ ہوا کے معیار میں خطرناک حد تک خرابی ہے۔
سروے کے دوران 42 فیصد گھرانوں نے رپورٹ کیا کہ ایک یا ایک سے زائد افراد کو گلے میں خراش یا کھانسی ہے، جب کہ 25 فیصد نے بتایا کہ خاندان کے افراد آنکھوں میں جلن، سر درد یا سونے میں دشواری جیسی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ تقریباً 17 فیصد جواب دہندگان نے سانس لینے میں دشواری یا دمہ کے بڑھ جانے کی اطلاع دی۔
حال ہی میںمنانے گئے ہندو تہوار دیوالی کے بعد فضا میں آلودگی میں یک دم مزید اضافہ ہوا ۔سروے کے مطابق، 44% گھرانوں نے زہریلی ہوا کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے قوت مدافعت بڑھانے والے کھانے اور مشروبات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button