مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:کپواڑہ میں بھارتی فوج کی طرف سے چھوڑا گیا ناکارہ شیل پھٹنے سے چار لڑکے زخمی
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں ایک شیل(بم) پھٹنے سے چارکشمیری لڑکے زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کولنگم ٹوٹی گنڈ میں زنگ آلودشیل پھٹنے سے چار کشمیری لڑکے زخمی ہو ئے ہیں ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے ایک کھلے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان کے قریب موجودبھارتی فوج کی طرف سے چھوڑا گیا ناکارہ شیل اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔زخمیوں کی شناخت عزیر طاہر، ساجد رشید، حازم شبیر اور ذیان طاہر کے طورپر ہوئی ہے۔ انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔






