اترپردیش: بی جے پی رہنما نے ہندو نوجوانوں کو مسلم لڑکیوں کے اغوا پر اکسایا
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رہنما رگھو یندر پرتاپ سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے کہ جس میں انہیں ہندو نوجوانوں کو مسلم لڑکوں کو اغوا کرنے پر اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رگھو یندر پرتاپ نے دھنکر گاﺅں میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا کہ اگر کوئی مسلم لڑکا دو ہندو لڑکیوں کو لے جائے اور انہیں مسلمان بنائے تو تم دس مسلم لڑکیوں کو لے جانا ، ہم شادی کا پورا خرچہ برداشت کریں گے اور ایسا کرنے والوں کے تحفظ کی ضمانت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکھلیش یادو یا پرانی حکومتوں کا دور نہیں ہے جو مسلمانوں کی خوشامد کرتی تھیں ،یہ آدتیہ یوگی کا دور ہے ، ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لڑکی لانے والے کسی بھی ہندو لڑکے کوملازمت فراہم کریں گے، ہجوم نے ان کی اس بات پر خوشی سے تالیاں بجائیں ۔ ڈائس پر بیٹھے کسی شخص نے انکے ریمارکس پر اعتراض نہیں کیا ۔






