بھارت

بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را” کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار

نئی دلی: سفاک مودی حکومت بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بین الاقوامی کمپنی "کینم انٹرنیشنل” کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف ہواہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملہ میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملہ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی”را” ،بھارتی پنجاب سے آذاد ملک خالصتان کا مطالبہ کرنے والےسکھوں کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی” را‘‘ کی اس گھناؤنی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔درشن سنگھ سہسی کا قتل بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کی بیرونِ ملک سفارتی سرپرستی کے ساتھ سکھوں کے قتل عام کا واضح ثبوت ہے ۔درشن سنگھ کے قتل پر سکھوں کی تنظیم *سکھ فار جسٹس نےکینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔تنظیم کا مؤقف ہے کہ "را” بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہی ہے۔انتہا پسند مودی سکھوں کے خلاف ریاستی سر پرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے۔سفاک مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے مذموم عزائم دنیا بھر میں عیاں ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button